ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :سرکاری ملازمین عوامی خدمتگار ہیں موم کے مانند اپنے فرائض انجام دیں :سرکاری ملازمین کے وداعی تقریب میں سی ٹی نائک

بھٹکل :سرکاری ملازمین عوامی خدمتگار ہیں موم کے مانند اپنے فرائض انجام دیں :سرکاری ملازمین کے وداعی تقریب میں سی ٹی نائک

Thu, 03 Aug 2017 20:54:10    S.O. News Service

بھٹکل:3/اگست (ایس اؤنیوز)سرکاری ملازمین عوامی خدمت گار کی ذہنیت اور موم کی طرح اپنے فرائض انجام دینے بھٹکل تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک نے سرکاری ملازمین سے اپیل کی۔

وہ یہاں تعلقہ پنچایت ہال میں اپنی سرویس سے سبکدوش ہوئے محکمہ کے افسران ، ملازمین کے وداعی تقریب میں بات کررہے تھے۔ ہماری بات کتنی ہی سخت کیوں نہ ہولیکن دل نرم ہونے چاہئے، ہم عاجزی کو اختیار کریں گے تو اپنےمحکمہ اور سماج کا احسان کچھ حد تک ادا کر سکتے ہیں۔ سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہوئے ماولی -2کے کارگزار ترقی جات افسر ایس بی ہتی، کائی کنی گرام پنچایت کے ترقی جات افسر شیوانند ساوسگی ، کونار گرام پنچایت کے سکریٹری رام چندر کھاروی ، پسماندہ طبقات محکمہ کے بھنڈاری دیویا گونڈاکی شال پہنا کر تہنیت کرتے ہوئے انہیں وداعی دی گئی ۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت مینجر سدھیر ،مہیش وی نائک، شاردانائک، ایم اے گوڈا ، راگھویندرا پجاری ، وشوناتھ کوٹیان نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ گوپال نائک نے پرارتھنا کی، سدھیر گاؤنکر نے استقبال کیا تو اننت بھٹکل نے نظامت کی۔ ماروتی دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔


Share: